اہم خبریںپاکستان

کیپٹن حسین خان شہید کو عسکری خدمات پر ستارہ جرات سے نوازہ جائے، تنویر الیاس

 راولاکوٹ(آئی پی ایس )صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سینئر موسٹ وزیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کیپٹن حسین خان شہید تحریک آزادی کے کیپٹن نہیں جرنیل تھے،جنہوں نے اپنی جنگی مہارت کی بنیاد پر حسینی بر گیڈ قائم کی جو آج بھی پاک آرمی کا حصہ ہے،عظیم تحریکی خدمات پر انہیں کیپٹن کی بجائے جرنیل کہا اور لکھا جائے،نا قابل فراموش عسکری خدمات کی بنیاد پر انہیں ستارہ جرات سے نوازہ جائے، کیپٹن حسین خان شہیدنے نہ صرف عسکری تنظیم میں کلیدی کردار ادا کیا بلکہ مہاراجہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے للکارا اور اپنی کمال جنگی مہارت کے ساتھ دشمن کو ناکوں چنے چبوائے اور اسی راہ میں اپنی جان کا نزرانہ پیش کر کے آزادی کی شمع روشن کی،ماضی قریب میں کالج گراونڈ راولاکوٹ ہم نے کیپٹن حسین خان شہیدکی یادگار تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا،کیپٹن حسین شہید سمیت آزادی کے دیگر ہیروز کی شایان شان یادگار یں تعمیر کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کپٹین حسین خان شہید کے مزار پر منعقدہ برسی سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پونچھ کی سر زمین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس میں نواب جسی خان، سبز علی،ملی خان،خان آف منگ،غازی ملت سردار ابراھیم خان اور مجاہد اول سردار محمد عبد القیوم خان ایسے جری عسکری اور سیاسی شخصیات کو جنم دیا،اپنے بہادر اور زیرق اسلاف کی جد وجہد اور قربانیوں کی وجہ سے آج ہم آذاد فضا میں سانس لے رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ہ کپٹین حسین شھید کے مزار پر حاضری دینا ہماری خوش قسمتی ہے،عظیم شہید کاموجودہ مزار ان کی خدمات اور قربانی کے شایان شان بلکل نہیں ہے، ہم یہ مزار پوری شان و شوکت کے ساتھ منائیں گے، سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کیپٹن حسین خان شہید ہی شہید اعظم اور فاتح آزاد کشمیر ہیں ان کے مزار سمیت تمام شہدا کے مزارات کی بہترین تزئین و آرائش اور سڑکات کی پختگی حکومت کی اولین ترجیحات ہوں گی، تحریک آزادی کشمیر کے تمام شہدا اور ہیروز ہمارا اثاثہ اور قابل قدر ہیں ان کی خدمات ناقابل فراموش ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ برسی کی تقریب کی صدارت فرزند شہید شریف خان نے کی اس موقع پر سابق سپیکر سردار سیاب خالد، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما مرتضی علی احمد، سردار افتخار رشید، نیئر ایوب خان،سردار کاشان مسعود،سردار کاڈاکٹر عرفان اشرف،سردار احمد صغیر خان،سردار خطاب اعظم، پیر محمد حسین،شاہد اعظم،پروفیسر امتیاز،سردار بشیر ایڈووکیٹ،منور مغل،کامران اعظم،سردار عامر رفیق و دیگر بھی موجود تھے سنیئر وزیر کا راولاکوٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور ہار ڈالے گئے، سنیئر وزیر اور ان کے ساتھیوں نے مزار پر حاضری دی اور کیپٹن حسین خان شہید کے بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker