
لاہور ،لاہور ہائیکورٹ نے قرآن مجید کی مستند اشاعت جاری نہ کرنے کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو 8نومبر دن 1بجے طلب کرلیا ہے ، عدالت نے وزیراعلی پنجاب کو عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر طلب کیا ،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار پیش ہوکر بتائیں کہ عدالتی حکم پر عملدرآمدکیوں نہ ہوا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔