
اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے اسلام آباد کے علاقے ملپور میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف متعدد مقامات پر کارروائیاں کیں جسمیں غیر قانونی مکانات و دیگر غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے ملپور میراں میں سرکاری اراضی پر قائم کیا گیا۔ ایک غیر قانونی گھر جو پانچ کنال سے زائد سرکاری اراضی پر مشتمل تھا جسکے چھ کمرے تھے جبکہ اسی سے ملحقہ مزید ایک غیرقانونی کمپائونڈ جو تین کنال سے زائد سرکاری اراضی پر محیط تھا جس میں دو کمرے، ایک واش روم بشمول چار دیواری کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیابعد ازاں مری روڈ کے علاقے آرچرڈ سکیم میں پلاٹ نمبر انیس جس پر قبضہ مافیا نے چھ کمرے، دو جانوروں کے باڑے بشمول غیر قانونی چار دیواری قائم کر رکھی تھی کو بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا، جبکہ اس پلاٹ کا قبضہ سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ اینڈ بحالیات کے حوالے کر دیا گیااس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور قبضہ مافیا سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مسلسل آپریشن کرنے میں مصروف ہے جس سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔