اہم خبریںپاکستان

بیداری اور سی بی ایم کے زیراہتمام ممبران کیلئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

ملتان(آئی پی ایس )خواتین اور بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی سماجی تنظیم بیداری اور سی بی ایم کے زیراہتمام سول سوسائٹی اور افراد باہم معذوری کے لیے کام کرنے والے ممبران کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ ورکشاپ میں افراد باہم معذوری کے حقوق کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قوانین پر آگاہی دی گئی۔ سول سوسائٹی تنظیموں کو افراد باہم معذوری کے ساتھ کام کرنے پر جن مشکلات کا سامنا ہے اس پر بات کی گئی۔ سلیم ملک نے بتایا کہ انسانی رویوں کو بہتر بنا کر افراد باہم معذوری کے مسائل کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ایسی خواتین جن کو کسی بھی کسی قسم کی معذوری ہے ان کے خلاف صنفی تشدد پر بنے ہوئے قوانین کے بارے میں آگاہی دی گئی اور بتایا گیا کہ صنفی تشدد خواتین باہم معذوری کی ترقی کو روک رہا ہے۔ورکشاپ میں افراد باہم معذوری کے حقوق کے عالمی کنونشن CRPD اور CEDAW کے بارے میں آگاہی دی گئی۔اقوام متحدہ کنونشن برائے افراد باہم معذوری پر بات کرتے ہوئے سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ اپنے دفاتر کو افراد باہم معذوری کے لیے قابل رساں بنائیں گے۔ ایس پی او ، مین اسٹریم سوسائٹی فار اسپیشل پرسن ، لائف سیور ، وسیب سنوارو ، وسیلہ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ، ارتقا آرگنائزیشن ،ہائی وائسز ، وومن رائٹس ایسوسی ایشن مظفرآباد ، سوشل ویلفیئر سوسائٹی ملتان ،نیو سہارا اسپیشل اسپورٹس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن ، فرسٹ اسٹیپ آرگنائزیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker