
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے دو سالہ ایم اے ڈگری میں داخلوں کی اجازت دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں کو 2022 تک دو سالہ ایم اے میں داخلوں کی اجازت دے دی، دو سالہ بی اے ڈگری کی بنیاد پر دو سالہ ایم اے میں داخلے ہو سکیں گے۔ یونیورسٹیز 30 جون 2022 تک دو سالہ ایم اے ایم ایس سی ڈگری میں داخلہ دے سکتی ہیں۔یاد رہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نیرواں سال دو سالہ ایم اے ڈگری میں داخلوں پر پاپندی عائد کی تھی، کووڈ کے باعث طلبا کو سہولت دینے کے لیے دو سالہ ایم اے ڈگری بحال کی گئی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے دو سالہ ایم اے میں داخلوں کی اجازت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔