وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حالیہ بحران میں پاکستان کے مین سٹریم میڈیا نے جس ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا ،میں وزارت اطلاعات کی طرف سے میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ،اگر میڈیا ایسے بحرانوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے تو حکومتوں کی مشکلات بہت بڑہ سکتی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے مین سٹریم میڈیا نے جس ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا ،میں وزارت اطلاعات کی طرف سے میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ،سچ ذمہ داری کے ساتھ بیان کرنا ہی صحافت ہے۔
حالیہ بحران میں پاکستان کے مین سٹریم میڈیا نے جس ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا میں وزارت اطلاعات کی طرف سے میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اگر میڈیا ایسے بحرانوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے تو حکومتوں کی مشکلات بہت بڑہ سکتی ہیں، سچ ذمہ داری کے ساتھ بیان کرنا ہی صحافت ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 2, 2021