اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس(آج) طلب کرلیا

وزیر اعظم عمران خان نے (آج)منگل کو وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں کابینہ اراکین کو کالعدم جماعت سے ہونے والے مذاکرات پر اعتماد میں لیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ۔ اجلاس وزیراعظم ہاوس میں ہوگا، جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں کالعدم تنظیم کے مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جب کہ کالعدم تنظیم سے مذاکرات اور حکمت عملی پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیراعظم کالعدم تنظیم کے مارچ اور مطالبات سے متعلق اپنا مقف کابینہ کے سامنے رکھیں گے۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں کامرس، اطلاعات و نشریات کے شعبوں میں خالی آسامیوں پر بریفنگ دی جائے گی، ونٹیج کار کی امپورٹ پر پابندی ایک بار اٹھانے کی منظوری دی جائے گی۔گھروں کی تعمیر سے متعلق 1973 کے رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری، بریگیڈیر ریٹائرڈ شجاع الحسن کی بطور سی ای او پاکستان اسٹیل ملز کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری، جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کی تعمیر نو کی منظوری بھی اسی اجلاس میں دی جائے گی۔شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ لاہور، پمز کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے، جب کہ اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی ذیلی کمپنیوں کے بورڈز میں ایکس آفیشو ڈائریکٹرز کی نامزدگیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔جنرل پاور جنریشن کمپنی، گدو کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری، لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی کے سی ای او کو اضافی ذمہ داری سونپی جانے کی منظوری اور فیسکو کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔ایجنڈے کے مطابق آئندہ 4 سال کے لیے پاکستان انجینیرنگ کونسل کی گورننگ باڈی کے ممبران کی نامزدگی کی جائے گی، ای سی سی اور کابینہ لیجیسلیٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق، اسلام آباد کے سیکٹر ای 12 کی ڈیولپمنٹ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ اور کابینہ کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker