اہم خبریںپاکستان

آذربائیجان کا جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار

 

اسلام آباد،ارجنٹائن کے بعد آذربائیجان نے بھی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

آذربائیجان کے دفاعی اتاشی کرنل مہمان نوروزوو نے کہا ہے کہ پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری ہمارے ایجنڈے میں کلیدی نکتہ ہے۔ پاکستان سے جدید ترین بلاک تھری جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنا چاہتے ہیں۔آذربائیجان کے دفاعی اتاشی نے کہا ہے کہ پاکستان اولین ترجیح ہے، طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں۔ آذربائیجان فضائیہ اپنے اثاثوں خصوصا لڑاکا طیاروں کی اپ گریڈیشن کے لیے سنجیدگی سے کوشاں ہے۔کرنل مہمان نوروزوو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ فضائی قوت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے یکسوئی سے کام کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker