صوابی(آئی پی ایس )وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو عوام کی کوئی فکر نہیں، یہ صرف لوٹ مار کو تحفظ دو کی تحریک چلارہے ہیں، مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے، تحریک انصاف کی حکومت پر الزام لگانے والے شرم کریں۔ صوابی کے علاقے مرغز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ جب ہشتگردی تھی تب ایزی لوڈ کی حکومت تھی اور ملاکنڈ کے لوگ بے گھر ہوئے تو صوابی کے عوام نے ہمیں اپنے گھر دیئے جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا اچار پارٹی جلسے کی تاریخیں دیتی ہیں تو یہ لوگ اتنا جلسہ نہیں کرسکتے،جب لوگ اسلام کو دہشتگردی سے جوڑ تھے تھے اس وقت عمران خان آئے اور کہا کے اسلام امن کا دین ہے۔ مراد سعید کا کہنا تھاکہ آپ نے عوام کو لوٹا،عمران خان نے عوام کومفت علاج دیا، دسمبر میں پورے پنجاب میں صحت کارڈ دیا،ہمارے صوابی میں سکیورٹی فورسز و عمران خان کی حکومت میں امن ہوا جبکہ لوگوں کا روزگار کھلا اور سیاحوں نے یہاں کارخ کیا ،صوابی میں زرمبادلہ آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک سے تجارت کے راستے کھلے ہیں،اچار پارٹیاں مہنگائی و چینی پر بات کرتی ہیں، شوگر ملز زرداریوں و شریفوں کی ہیں ،عوام سے محبت ہے تو چینی سستی کریں،آپ کو عوام سے نہیں اپنے بچوں کے مستقبل سے پیار ہے ،نوازشریف علاج کے لئے گئے مگر اب تک دوائی نہیں ملی۔
Related Articles
نو مئی کے مجرموں کو سزائیں؛ منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا، وزیر دفاع
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب 9مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو سزا ملے گی، 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں: آئی ایس پی آر
ہفتہ, 21 دسمبر, 2024
خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کا کرم میں تمام بنکرز اور بھاری اسلحہ ختم کرنے کا فیصلہ
جمعہ, 20 دسمبر, 2024