اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سیالکوٹ کا ایک اور میگا پراجیکٹ ٹیکس پیئر کے نام ہوا،عثمان ڈار

حکومت کی ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے منفرد مہم جاری،سیالکوٹ میں ایک اور ترقیاتی منصوبہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہری کے نام ہو گیا،1 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر 7 کلو میٹر طویل شاہراہ پر ٹیکس پیئر کی تختی لگا دی گئی،شاہراہ کا افتتاح بھی سب سے زیادہ ٹیکس دہندہ شہری خواجہ عرفان سے کروایا گیا۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ خوشی ہے کہ سیالکوٹ کا ایک اور میگا پراجیکٹ ٹیکس پیئر کے نام ہوا،سیالکوٹ کے متعدد منصوبے ٹیکس دینے والے شہریوں کے نام کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے ٹیکس پیئرز کی حوصلہ افزائی حکومتی سطح پر ہونا ضروری ہے، سیالکوٹ میں 20 ارب روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ پینے کا صاف پانی، سیوریج سسٹم، گرین پارکس، ٹریفک ری انجینئرنگ اور شہر کی ماسٹر پلاننگ پر کام ہو رہا ہے، بڑے پیمانے پر فنڈز کے اجرا پر وزیراعظم عمران خان وزیر اعلی عثمان بزدار اور ضلعی انتظامیہ کا شکر گزار ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker