اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

حق کی آواز دبانے کیلئے نیب کو استعمال کیا جاتا ہے، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ (ن )کے رہنما وسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، حکومت عوام کو سچ سے محروم رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا نیب آرڈیننس کے 2 ہی مقاصد ہیں، نیب آرڈیننس کا مقصد چیئرمین نیب کی ملازمت میں توسیع ہے، حق کی آواز دبانے کیلئے نیب کو استعمال کیا جاتا ہے، سچ اور جھوٹ عوام کے سامنے آنا چاہیئے، عوام کو نیب کی کارروائی براہ راست دکھائی جائے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک وزیر مذاکرات کرتا ہے تو دوسرا خبر دینے پر چینل بند کر رہا ہے، قول و فعل کے تضاد نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا، ہماری خارجہ پالیسی پوری دنیا پر عیاں ہے، ملکی مسائل کا حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker