تعلیم

کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والا سکول حکومتی عدم توجہی کے باعث ویران

وانا(حفیظ وزیر)17 کروڑ لاگت سے بنی ہوئی گورنر ماڈل پبلک سکول شکئی پچھلے7 سالوں سے حکومت کی نظروں سے اوجھل ہے۔شکئی یوتھ آرگنائزیشن کے صدر حمزہ وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل شکئی ادہ پنگہ کے مقام پر مسلم لیگ ن کی حکومت نے گورنر ماڈل پبلک سکول بنایا ہے جس پر 17 کروڑ روپے لاگت آئی ہیں بدقسمتی سے پچھلے7 سالوں سے حکومت کی نظروں سے اوجھل ہوگئی ہیں جس میں نہ اساتذہ ہے نہ چوکیدار اور نہ کوئی کلاس فور ملازمین ،حمزہ نے بتایا کہ سکول کی بلڈنگ اور فرنیچرز خستہ حالی کی طرف گامزن ہیں ۔انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ گورنرماڈل پبلک کے تمام تر سٹاف ودیگر ملازمین صرف اور صرف کاغذی کاروائی تک محدود ہیں تاہم تنخواہیں اور دوسرے مراعات گٹھ جوڑ کی بنیاد پر مالک مکان کو دی جا رہی ہیں ۔آخرمیں صدر حمزہ نے حکومت وقت سے اپنی نظریں مذکورہ سکول کی طرف مرکوز کرنے کی اپیل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker