اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور،سیشن کورٹ لاہور نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے عدالت پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے۔جمعرات کو لاہور کی سیشن عدالت میں معاون خصوصی شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر استغاثہ پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے شہباز گل کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ معاون خصوصی کو حکم دیا گیا ہے کہ یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں اور تیس ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں ۔ نجی کمپنی نے شہباز گل کے خلاف دعویٰ دائر کررکھا ہے جس کے مطابق شہباز گل نے نجی ٹی وی پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے الزامات عائد کیے، بے بنیاد الزامات کے سبب کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker