
سی ڈی اے کی جانب سے سیکٹر ای 12میں اراضی خالی کرانے کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو سیکٹر میں معاوضہ کی ادائیگی کے بغیر آپریشن کرنے سے روک دیا۔پیر کواسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ای 12سیکٹر میں معاوضہ دیئے بغیر اراضی قبضہ میں لینے کے معاملہ پر متاثرین کی درخواست پر سماعت کی۔ متاثرین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے عدالت عالیہ کے حکم کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ہائی کورٹ نے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کا حکم دیا تھا، جس پر سی ڈی اے سپریم کورٹ میں بھی جا چکا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ای12میں معاوضہ دیئے بغیر متاثرین سے اراضی خالی کرانے سے روک دیا اور چیئرمین سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔