
اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان اس وقت دورہ سعودی عرب پر موجود ہیں جہاں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا تاریخی میچ بھی دیکھا۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹوئٹر اکائونٹ پر تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ کابینہ اراکین کے ساتھ کرکٹ میچ دیکھ رہے ہیں۔تصویر میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر توانائی حماد اظہر بھی موجود ہیں۔حماد اظہر نے بھی ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وزیراعظم عمران خان کابینہ اراکین کے ساتھ پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم کو میچ پر تبصرہ کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔