اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ کا بلدیاتی حکومتوں کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ نے لوکل گورنمنٹ کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم ناموں کی مصدقہ نقول طلب کر لیں۔بدھ کو سپریم کورٹ میں بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے جمع تحریری جوابات بھی طلب کرلئے۔ سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب، سابق چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔سپریم کورٹ کے باہر میئر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نمائندگان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، سپریم کورٹ نے آج تاریخی حکم دیا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی سے انکار کیا تھا اور چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے جو تاخیر کا ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، ہم چیف سیکرٹری پنجاب کے دفتر کے باہر بیٹھے رہے مگر انھوں نے ملاقات نہیں کی تھی۔میئر راولپنڈی سردار نسیم نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمارے فنڈز ایم این ایز اور ایم پی ایز کو دیئے، بلدیاتی اداروں کو بحال نہ کرنے کے ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں، مسلم لیگ (ن )سمیت مختلف جماعتوں سے بلدیاتی نمائندگان منتخب ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker