اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

ایف بی آر نے ریکارڈ26لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے وصول کرلیے

اسلام آباد(آئی پی ایس)انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی مہلت ختم ہوگئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ریکارڈ ٹیکس گوشوارے وصول کرلیے،ایف بی آر نے 15اکتوبر تک 26لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے وصو ل کیے ۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق گوشواروں کیساتھ اداشدہ ٹیکس 48اعشاریہ 6ارب روپے اکھٹا ہوا،ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ گوشواروں کیساتھ اداشدہ ٹیکس میں 64فیصد اضافہ ہوا، واضح رہے کہ گزشتہ سال اداشدہ ٹیکس 9اعشاریہ 8ارب روپے رہا تھا، گزشتہ سال 15اکتوبر 2020تک صرف 5لاکھ گوشوارے وصول ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker