اہم خبریںپاکستان

وفاقی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ، گریڈ 18سے 21کے 8افسران کے تبادلے

اسلام آباد، وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، گریڈ 18سے 21تک کے 8افسران کے تبادلے کر دیئے گئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19کے آفیسر محمد سلیم افضل کو نیوٹیک سے ہٹا کر انکی خدمات جی بی حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں ، جبکہ تعیناتی کے منتظر گریڈ 19کے آفیسر کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال کی خدمات بھی جی بی حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں ،سندھ میں خدمات سر انجام دے رہے گریڈ 18کے افسر محمد نعمان صدیق کی خدمات پنجاب جبکہ اسلام آباد پولیس میں خدمات سر انجام دے رہے گریڈ 18کے افسر زبیر احمد کو ایف آئی اے میں تعیناتی کیلئے داخلہ ڈویژن بھیج دیا گیا ہے ،اسلام آباد پولیس میں ہی کام کرنے والے گریڈ 18کے افسر لیاقت حیات کا تبادلہ نیشنل ہائی وے و موٹروے پولیس میں کر دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں نیشنل ہائی وے و موٹروے پولیس میں خدمات سر انجام دینے والے گریڈ 18کے افسر محمد بلال قیوم کی خدمات خیبرپختونخوا کے حوالے کر دی گئی ہیں ، سندھ حکومت کے ماتحت خدمات سر انجام دینے والے گریڈ 19کے افسر سمیع اللہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، گریڈ 21کے افسر محمد حمیر کریم کو ایڈیشنل سیکرٹری و ممبر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس لاہور میں ڈیپوٹیشن پر بھیج دیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker