اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یسین نے اسلام آباد سے کوٹلی پہنچ کر گرفتاری دے دی ۔چوہدری یسین اور ان کے دونوں بیٹوں کے خلاف قتل دو افراد کے قتل کا مقدمہ درج ہے ۔ضمانت منسوخ ہونے پر خود گرفتاری دینے کا اعلان کیا اور اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے بعد پولیس کو گرفتاری پیش کر دی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز میٹھی جنڈ دوہرے قتل کیس میں چوہدری محمد یاسین کی درخواست ضمانت پر اڑھائی ماہ بعد فیصلہ سنا دیا گیا تھا ۔ عدالت نے چوہدری یسین کی میٹھی جنڈ قتل کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔کیس میں ریماکس دیتے ہوئے عدالت نے کیس میں نامزد ملزم و پارٹی صدر کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا تھا۔