
اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی زیب جعفر کا کہنا ہے کہ پنڈورا پیپرز میں عمران نیازی کی کابینہ کے افراد اور ساتھیوں کے نام آئے ہیں جو اے ٹی ایمز ہیں، عمران نیازی نے تحقیقات کے لئے اعلی سطح کا سیل بنایا جو کہ دراصل اپنے ساتھیوں کو بچانے کا ایک نیا طریقہ ہے، پنڈورا پیپرز پر نیازی کے تحقیقاتی سیل کو مسترد کرتے ہیں، پہلے چینی، گندم اسکینڈل کی رپورٹس پر کیاہوا پوری قوم کے سامنے ہے، نام نہاد انصاف سرکار کو صرف اپوزیشن ہی نظر آتی ہے، عمران نیازی پنڈورا پیپرز میں نام آنے والے افراد سے استعفی لے نا اب کیوں خاموش ہیں؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما زیب جعفر کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار کا دوغلا پن پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے اپوزیشن ہو تو رگڑا دو اور اگر عمران نیازی کے اپنے ساتھی پھنس جائیں تو تحقیقاتی سیل بنا دد تاکہ ان کی چوری چھپی رہے اور ان کا اے ٹی ایم بھی بھرتا رہے، رکن قومی اسمبلی زیب جعفر کا کہنا ہے اب ایسا نہیں چلے گا عمران نیازی اور اس کے اے ٹی ایمز کی اصلیت قوم کے سامنے عیاں ہو چکی سزا ملنی چاہیے۔