
اسلام آباد، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل جمعہ کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 17ستمبر دن 11بجے پارلیمنٹ ہائو س میں طلب کر لیا۔صدر نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے، یہ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 36 واں جبکہ چوتھے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس ہو گا۔