اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

اسلام آباد/دوشنبے(آئی پی ایس) وزیراعظم دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، عمران خان تاجک صدر کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم تاجکستان میں ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں شریک ہونگے۔ عمران خان ایران، قازقستان، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیرِاعظم تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل کا دورہ بھی کریں گے۔ عمران خان پاک تاجک کے مابین کاروباری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker