اہم خبریںپاکستان

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا زرعی پیداوار اور ملکی ترقی میں کردار صفر ہے،فرخ حبیب

اسلام آباد،وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا زرعی پیداوار اور ملکی ترقی میں کردار صفر ہے، انہوں نے لانڈرنگ اور جعلی اکاونٹس بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، پی ڈی ایم نے آنکھوں پر صرف این آر او کی پٹی باندھی ہوئی ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ کسانوں کی آمدن میں اضافہ ہوا، وزیراعظم ملک کی دولت بڑھانے کی بات کرتے ہیں، کسی صورت گراں فروشی کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اپنے مسائل ہیں، ان کا مسئلہ این آر او ہے، بلاول اور مریم کہہ رہے تھے لاک ڈان کر دیں کوئی بندہ مرگیا تو ایف آئی آر عمران خان پر کٹے گی۔فرخ حبیب نے کاہ کہ 2008 سے 2018 تک قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ نہیں ہوا، کورونا وبا کے دوران شپنگ اور لاجسٹکس کاسٹ میں اضافہ ہوا، آج ایک ہزار ارب روپے کے منصوبے کمرشل اور ہاوسنگ میں منظور کئے گئے، متوسط طبقے کیلئے کامیاب جوان پروگرام بہت اہم ہے، کم آمدن والے متوسط طبقے کیلئے اپنا گھر اسکیم لائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker