اہم خبریںپاکستانصحت

کورونا سے مزید 82افراد انتقال کرگئے، 3480کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ ایک ہزار 367ہوگئی، این سی او سی
اسلام آباد،کورونا وائرس سے 82افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی کل تعداد 26ہزار 662ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ ایک ہزار 367ہوگئی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 480نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4لاکھ 10ہزار 463، سندھ میں 4لاکھ 42ہزار 401، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 67ہزار 154، بلوچستان میں 32ہزار 517، گلگت بلتستان میں 10ہزار 109، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2ہزار 94جبکہ آزاد کشمیر میں 33ہزار 131کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 83لاکھ 47ہزار 597افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 61ہزار 128نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10لاکھ 82 ہزار 988مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5ہزار 362مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پنجاب میں کورونا سے اب تک 12ہزار 198، سندھ میں 7ہزار 116، خیبرپختونخوا میں 5ہزار 225، اسلام آباد میں 886، بلوچستان میں 342، گلگت بلتستان میں 179اور آزاد کشمیر میں 716مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker