اہم خبریںپاکستان

صحافتی تنظیموں کے اعتراضات کیا ہیں یہ جاننا ضروری ہیں،سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی صدارت میں ہوا، جس میں مجوزہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق معاملے کا جائزہ لیا گیا.تفصیلات کے مطابق منگل کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس سینیٹر فیصل جاوید کی زیرِ صدارت ہوا۔اجلاس میں منسٹر آف سٹیٹ فرخ حبیب نے پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پر بریفنگ دی۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اگلی میٹنگ میں بلایا جائے گا اور سب کی مشاورت سے سفارشات دی جائیں گی۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ابھی تک عتراضات سامنے نہیں آ رہے اعتراضات کیا ہیں یہ جاننا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اعتراضات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا کہ پی ڈی ایم اے کا بننا ضروری ہے۔ صحافتی تنظیموں کے اعتراضات کیا ہیں یہ جاننا ضروری ہیں۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم اے ایک احسن قدام ہے اور اس کے مقاصد بھی اچھے ہیں ۔جمعرات کو کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلایا جائے گا جس میں تمام صحافتی تنظیموں ، ٹاپ میڈیا ایکسپرٹس، ٹیکنیکل ایکسپرٹس کو مدعو کیا جائے گا۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کامکمل مسودہ کمیٹی کے سامنے آئے گا تو اس پر سفارشات دی جا سکیں گی۔چیئرمین کمیٹی نے کہا اس کا ڈرافٹ کب معرض وجود میں آئے گا،بل کے صورت میں ہمارے سامنے کوئی مسودہ نہیں آیا، ہم۔اس میں سفارشات بھی دینا چاہتے ہیں، فرخ حبیب نے کہا کہ اس سے قبل بھی جوائنٹ میٹنگ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی کمیٹیوں کی ہوچکی ہے اس میں تمام حقائق سامنے رکھے ہیں، ہم نے پہلے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کنسپٹ پیپر شیئر کیا، اس میں کوئی فزیکل سزا نہیں ہے، اس میں جرمانے متعارف کروائے ہیں، صحافیوں کو ایک ایک سال چھ چھ ماہ سے تنخواہیں نہیں ملتی،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس میں پارلیمان کی بھی نمائندگی ہونی چاہیئے، ہمیں ابھی تک اس پر اعتراضات کیا ہیں یہ ہمیں نہیں پتہ چل رہا،صحافتی تنظیموں کو ہم بلائیں اور ان کے اعتراضات جاننے کی کوشش کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker