بین الاقوامیٹاپ سٹوری

ٖآٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کا 2027 کی پہلی سہ ماہی میں فلسطین میں انتخابات کرانے کا مطالبہ

فرانس، آسٹریلیا، بیلجیئم، کینیڈا، لکسمبرگ، ناروے، پولینڈ اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینی قومی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ 2027 کی پہلی سہ ماہی میں قانون ساز کونسل اور صدارتی انتخابات کرائے۔
آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ نے بیان میں فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے 28 نومبر کو ہونے والے قانون ساز کونسل کے انتخابات اور 2027 کے آغاز میں ہونے والے صدارتی انتخابات ملتوی کرنے پر افسوس کا اظہار کیا اور تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ پورے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں انتخابات کے انعقاد کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
بیان میں کہا گیا کہ فلسطین میں گزشتہ عام انتخابات کو 20 سال گزر چکے ہیں۔ انتخابات کا انعقاد فلسطینی قیادت کو اپنی قانونی حیثیت کی تجدید کا موقع فراہم کرے گا تاکہ وہ فلسطینی عوام کی نمائندگی کر سکے۔ فلسطینی قومی اتھارٹی کی غزہ واپسی اور پورے فلسطینی علاقے میں اپنی انتظامی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے کے لیے بھی انتخابات کا انعقاد انتہائی اہم ہے۔
وزرائے خارجہ نے کہا کہ وہ فلسطینی قومی اتھارٹی اور اس کے اداروں کو مستحکم کرنے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے، جبکہ اس سے اصلاحات اور جمہوری تجدید کے حوالے سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے "دو ریاستی حل” کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker