
کیف:یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین موجودہ محاذ پر جنگ بندی اور سفارتی مذاکرات شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجویز یوکرین کی جانب سے کیا جانے والا "بہت بڑا سمجھوتہ” ہے۔
زیلنسکی نے کہا کہ روس کی جانب سے یوکرینی علاقے سے فوج واپس بلانے سے انکار کے باعث کیف نے تجویز دی ہے کہ دونوں فریق موجودہ مورچوں پر فوجی کارروائیاں روک دیں اور سفارتی ذرائع سے تنازع کا حل تلاش کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ محاذ پر جنگ بندی اور مذاکرات کا آغاز یوکرین کی جانب سے ایک بڑی رعایت ہے۔





