بین الاقوامی

چین میں جاپان کی جانب سے چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیاروں کے متاثرین کے نمائندوں کا جاپان سے ذمہ داری جلد پوری کرنے کا مطالبہ

دوسری جنگِ عظیم کے دوران جاپان کے حیاتیاتی و کیمیائی جنگی جرائم سے متعلق بین الاقوامی سیمینار اور 731 یونٹ کے جرائم سے متعلق ساتواں بین الاقوامی سیمینار 28 نومبر کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں منعقد ہوا۔ سیمینار کے دوران چین میں جاپان کی جانب سے چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیاروں کے متاثرین کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے اپنے اور اپنے اہل خانہ کو پہنچنے والے جسمانی اور ذہنی صدمات بیان کیے اور جاپان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں جلد از جلد پوری کرے اور چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیاروں کے مسئلے کو مناسب طریقے سے حل کرے۔

سیمینار میں شریک افراد نے جاپان پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی معاہدوں کے تحت اپنی ذمہ داریاں عملی طور پر پوری کرے، چھوڑے گئے کیمیائی ہتھیاروں کی تلفی اور صفائی کے عمل کو تیز کرے اور متاثرین کے علاج معالجے اور ماحولیاتی بحالی کے مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker