بین الاقوامی

یورپی یونین کی جانب سے چینی کمپنی پر پابندیاں ہٹانے پر چینی وزارت تجارت کا ردعمل

بیجنگ :یورپی یونین نے ایک اعلان جاری کیا جس میں” یوشا گروپ کمپنی لمیٹڈ” کو روس سے متعلق برآمدی کنٹرول کی پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ چین کی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین، مذکورہ چینی کمپنی پر پابندیاں ہٹانے کے یورپی یونین کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین پابندیوں کی فہرست سے مزید چینی کمپنیوں کو نکالنا جاری رکھے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین کو حال ہی میں یورپی یونین کے متعلقہ اداروں کی جانب سے ان کی چین کی برآمدی کنٹرول کی فہرستوں سے نکالنے کی تحریری درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ ان درخواستوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور انہیں فہرستوں سے نکالنے کے امکان پر نظر ثانی کا عمل جاری ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker