کھیل

آئی ایل ٹی20 سیزن 5 کا شاندار آغاز، دبئی کا آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا

دبئی: ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 (آئی ایل ٹی20) کے پانچویں سیزن کا دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا، جہاں موسیقی، رقص اور آتش بازی کے دلکش مظاہرے نے شائقین کو محظوظ کیا۔سیزن کے افتتاح سے قبل منعقدہ تقریب میں لیگ کا نیا ترانہ بھی پیش کیا گیا، جبکہ معروف کلاسیکل گلوکار احمد الہوسانی نے متحدہ عرب امارات کا قومی ترانہ پیش کیا۔ تقریب کا اختتام شاندار آتش بازی کے مظاہرے سے ہوا، جس سے دبئی کا آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا۔لیگ اور میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے درمیان اسپرٹ آف کرکٹ کے فروغ کے لیے شراکت داری کے تحت تمام چھ فرنچائزز کے کپتانوں اور کھلاڑیوں کے نمائندوں نے کھیل کی روح اور اسپورٹس مین شپ کے اصولوں پر عمل کرنے کے عہد نامے پر دستخط بھی کیے۔اس موقع پر ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے جیسن ہولڈر، ڈیزرٹ وائپرز کے شاداب خان، دبئی کیپیٹلز کے سیم بلنگز، گلف جائنٹس کے ہینرک کلاسن، ایم آئی ایمریٹس کے کیرون پولارڈ اور شارجہ واریئرز کے ٹم سیفرٹ نے اپنی ٹیموں کی نمائندگی کی۔آئندہ چار ہفتوں کے دوران ایونٹ کے 34 میچز دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 20 دسمبر 2026 کو اتوار کے روز ہوگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker