کھیل

نسیم شاہ کی شاندار بولنگ، ایم آئی ایمریٹس نے دفاعی چیمپئن ڈیزرٹ وائپرز کو 52 رنز سے ہرا دیا

دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 5 کے افتتاحی میچ میں ایم آئی ایمریٹس نے دفاعی چیمپئن ڈیزرٹ وائپرز کو 52 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔ نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ کرس جارڈن اور ظہور خان کی شاندار بولنگ نے وائپرز کی بیٹنگ لائن تباہ کردی۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایم آئی ایمریٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ کوسل پریرا نے 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ محمد وسیم نے 30 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔ دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 94 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ نکولس پورن نے 32 رنز بنائے۔نسیم شاہ نے ایم آئی ایمریٹس کی اوپننگ شراکت توڑتے ہوئے محمد وسیم کو آؤٹ کیا، جبکہ کوسل پریرا کی وکٹ بھی حاصل کی۔ انہوں نے آخری اوور میں کیرون پولارڈ کو پویلین بھیج کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈیزرٹ وائپرز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 122 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ جو کلارک 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ شمیرون ہیٹمائر اور وریتیا اروند نے 21،21 رنز بنائے۔ایم آئی ایمریٹس کی جانب سے کرس جارڈن نے 19 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، ظہور خان نے 13 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ نسیم شاہ نے 24 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاندار بولنگ کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے گزشتہ سیزن کے فائنل کی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔کوسل پریرا کو عمدہ بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker