بین الاقوامی

بنیادی مسائل کے حل طلب ہونے کے باعث کاپ 31 کانفرنس کا اختتام ملتوی

انطالیہ : اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (COP31) کے فریقوں کی اکتیسویں کانفرنس، جس کا اختتام 20 نومبر کو ہونا تھا ، فریقوں میں کچھ بنیادی مسائل پر کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کے باعث اضافی وقت کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ۔ مقامی وقت کے مطابق 21 تاریخ کی شام تک، کانفرنس جاری تھی اور ابھی تک کوئی مخصوص اختتامی تاریخ سامنے نہیں آئی۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، موجودہ کانفرنس کے التوا کی سب سے بڑی وجہ حتمی نتائج کی دستاویز میں فوسل سیول کے استعمال کے مسئلے کے ذکر کا ہونا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی کوششوں میں غریب ممالک کی حمایت کی شمولیت کا نکتہ ہے ۔ حالیہ برسوں میں، "اوور ٹائم” اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس کے تمام سیشنز کا معمول بن گیا ہے۔ تجزیہ بتاتا ہے کہ اس منظرنامے کی بنیادی وجوہات میں مرکزی مفادات پر اختلاف اور طریقہ کار کے قواعد میں خامیاں شامل ہیں۔ ترقی پذیر ممالک موسمیاتی بحران کا سب سے زیادہ براہ راست شکار ہیں، اور مالی امداد کی مقدار ان کی موسمیاتی کارروائیوں کو نافذ کرنے کی صلاحیت سے براہ راست تعلق رکھتی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک نے ماضی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ جیسی گرین ہاؤس گیسوں کا بہت زیادہ اخراج کیا ، اور ان کے کاربن کا اخراج طویل عرصے سے "منصفانہ تناسب” سے تجاوز کر چکا ہے۔ لہٰذا، ترقی یافتہ ممالک کو، جو سب سے پہلے صنعت کاری میں داخل ہو چکے ہیں، موسمیاتی تبدیلی کی تاریخی ذمہ داری نبھانی چاہیے اور اپنی اہم مالیاتی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔ پیرس معاہدے میں واضح ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کو ترقی پذیر ممالک کی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے فنڈز فراہم کر نے ہیں ، لیکن فراہم کردہ حقیقی فنڈنگ توقعات سے بہت کم ہے۔ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے ایگزیکٹو سیکرٹری سائمن اسٹیل نے کہا کہ موسمیاتی بحران کا کوئی فوری حل نہیں ہے، اور تمام فریقوں کو مضبوط سیاسی عزم کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کرۂ ارض کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کو ٹھوس اقدامات میں تبدیل کرنا چاہیے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker