
بیجنگ :چین نے بوہائی کے وسطی سمندری علاقے میں 5 ہزار میٹر سے زیادہ گہرائی میں ڈرلنگ کے ذریعے آتش فشانی چٹانوں میں تیل و گیس کا ایک اعلیٰ پیداوار والا کنواں دریافت کیا۔ آزمائشی پیداوار کے دوران یومیہ تقریباً 8 لاکھ مکعب میٹر قدرتی گیس حاصل ہوئی، جو سمندر میں انتہائی گہری سطح پر قدرتی گیس کی تلاش کے شعبے میں چین کی ایک اہم پیش رفت کی علامت ہے۔





