
بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لے جی نے بیجنگ میں کولمبیا کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر نیکولس انتونیو بارگیل کیوبی یوس کی قیادت میں چین کا دورہ کرنے والے کثیر الجماعتی سیاسی عہدیداروں کے وفد سے ملاقات کی۔
چاؤ لے جی نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی تزویراتی رہنمائی میں چین۔کولمبیا تعلقات میں ترقی کی اچھی رفتار برقرار ہے۔ چین کولمبیا کے ساتھ اعلیٰ سطح کے روابط برقرار رکھنے، باہمی سمجھ بوجھ اور اعتماد کو فروغ دینے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر باہمی حمایت جاری رکھنے، سیاسی جماعتوں اور قانون ساز اداروں سمیت مختلف شعبوں میں تبادلوں کو قریبی بنانے، بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر سمیت دیگر شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دینے اور چین۔کولمبیا تزویراتی شراکت داری کو مسلسل آگے بڑھانے کا خواہاں ہے، تاکہ دونوں ممالک مل کر انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دے سکیں۔
بارگیل نے زلزلے سے نمٹنے اور بحالی کی کوششوں میں کولمبیا کے لیے چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی بے لوث امداد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کو گہرائی سے سمجھنا اور چین۔کولمبیا تعاون کو مختلف شعبوں میں مضبوط بنانا کولمبیا کے تمام سیاسی حلقوں کی مشترکہ خواہش ہے، جو سیاسی اختلافات سے بالاتر ہے۔ کولمبیا ایک چین کے اصول کی مضبوط حمایت کرتا ہے۔ کولمبیا کی پارلیمان چین کی قومی عوامی کانگریس کے ساتھ تبادلے مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔





