پاکستانٹاپ سٹوری

وزیراعظم کا پاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے پر اظہار مسرت، اہم سفارتی سنگِ میل قرار دے دیا

اسلام آباد:پاکستان نےعالمی مالیاتی نظام میں ترقی پذیرممالک کی آوازمؤثر بنانے کےلیےجی 24 گروپ کی سربراہی سنبھال لی،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب جی 24 کے نئے چیئرمین بن گئے ہیں۔
اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان عالمی مالیاتی نظام میں ترقی پذیرممالک کی مناسب نمائندگی اورمنصفانہ مالیاتی نظام کے لیے آواز بلندکرے گا، عالمی معاشی پالیسیوں میں ترقی کو مرکزی اہمیت دینے کی ضرورت ہے، معاشی استحکام کےثمرات سرمایہ کاری، روزگار اورعوامی خوشحالی کی صورت میں سامنے آنےچاہئیں۔

وزیرخزانہ نے عالمی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی بڑھانے اور تمام ممالک کو فیصلہ سازی میں مناسب حصہ دینے پر زوردیا، ترقی پذیر ممالک کو سستی اور بروقت مالی معاونت فراہم کی جائے، قرضوں کے مسائل کا پائیدار حل نکالا جائے اورموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا پاکستان جی 24 کی سربراہی میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے ساتھ مل کر کام کرے گا، ترقی پذیر ممالک میں سرکاری اورنجی سرمایہ کاری بڑھانے کےساتھ معاشی اصلاحات اور پائیدار ترقی کے لیے مالی وسائل کی فراہمی بھی ترجیحات میں شامل ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ جی 24 کی کامیابی کا اصل پیمانہ ترقی پذیرممالک کےعوام کی زندگیوں میں بہتری لانا ہے، پاکستان ترقی پذیرممالک کی اجتماعی آواز کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔

علاوہ ازیںوزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور (G-24) کی چیئرمین شپ ملنے پر اظہار مسرت، اسے عالمی اقتصادی منظرنامے پر پاکستان کے مؤثر کردار کے اعتراف کا اہم سفارتی سنگِ میل قرار دیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور (G-24) کی چیئرمین شپ ملنے پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک اہم سفارتی سنگِ میل قرار دیا ہے، جو عالمی اقتصادی امور میں پاکستان کے مؤثر کردار اور آواز کو مزید تقویت دے گا۔وزیراعظم نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزارتِ خزانہ کی پوری ٹیم کی انتھک محنت، مؤثر سفارت کاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاسوں کے دوران پاکستان کے مؤثر کردار اور ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی قیادت میں پاکستان کو نمایاں مقام دلانے کے لیے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو قابلِ ستائش قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ G-24 کی چیئرمین شپ پاکستان کو عالمی مالیاتی نظام میں ضروری اصلاحات، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے منصفانہ مالی معاونت اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے پائیدار ترقی کے مواقع کے فروغ کے حوالے سے مؤثر کردار ادا کرنے کا اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker