پاکستان

پاکستان کو جی-24 کی چیئرمین شپ ملنا اہم سفارتی و اقتصادی سنگ میل ہے، عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد: صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ نے پاکستان کو جی-24 کی چیئرمین شپ ملنے پر حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ جی-24 کی چیئرمین شپ پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی سنگ میل اور عالمی اقتصادی منظرنامے پر ملک کے مؤثر کردار کا اعتراف ہے۔ یہ کامیابی پاکستان کی معیشت اور تاجر برادری کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی-24 کی چیئرمین شپ کے ذریعے پاکستان کو عالمی مالیاتی اصلاحات میں مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔ پاکستان اس پلیٹ فارم سے ترقی پذیر ممالک کے مفادات اور معاشی مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کر سکے گا۔

صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ جی-24 کی صدارت پاکستان کو موسمیاتی انصاف اور پائیدار ترقی کے لیے مؤثر آواز بلند کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔

انہوں نے اس کامیابی کو پاکستان کی عالمی اقتصادی سفارت کاری کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker