بین الاقوامی

چینی وزیر اعظم چین رو س وزرائے اعظم کی اکتیسویں ملاقات میں شرکت کے لئے سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئے

سینٹ پیٹرزبرگ :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ روس کے وزیر اعظم میخائل میشوستین کی دعوت پر سینٹ پیٹرزبرگ کے پلکووو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچے ۔روس کے نائب وزیر اعظم اور روس میں چینی سفیر نے ان کا استقبال کیا ۔وہ چین رو س وزرائے اعظم کی اکتیسویں ملاقات میں شرکت کریں گے۔ لی چھیانگ نے کہا کہ رواں سال چین روس تزویراتی شراکت داری کے قیام کی تیسویں سالگرہ اور روس اچھی ہمسائیگی اور دوستانہ تعاون کے معاہدے ” پر دستخط کی پچیسیویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین اور روس کے سربراہان مملکت نے رواں سال دو بار ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے نیا خاکہ تیار کیا۔ لی چھیانگ نے کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کر نئے دور میں چین روس جامع تزویراتی شراکت داری کے نئے ثمرات کو فروغ دینے کے لئے مسلسل کوشش کرنے کاخواہاں ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker