بین الاقوامی

چینی وزیر اعظم کی 17 اکتوبر سے 22 اکتوبر تک ازبکستان تاجکستان اور روس میں مصروفیات

بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ اریپوف کی دعوت پر چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ 17 سے 18 اکتوبر تک ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس کے ساتھ تاجکستان کے وزیر اعظم قاہر رسول زادہ کی دعوت پر چینی وزیراعظم 18 سے 20 اکتوبر تک تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے پچیسویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ روسی وزیر اعظم میخائل مشوستین کی دعوت پر لی چھیانگ 20 سے 22 اکتوبر تک روس میں چین اور روس کے وزرائے اعظم کے درمیان اکتیسویں باقاعدہ ملاقات میں شرکت کریں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker