
ماسکو:روسی صدارتی پریس سیکرٹری دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان سہ فریقی ملاقات اسی وقت ممکن ہوگی جب موجودہ معاہدوں کو حتمی شکل دے دی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین سے متعلق معاہدہ کوئی "خالص تجارتی معاملہ” نہیں بلکہ ایک پیچیدہ عمل ہے، جس میں بہت سی تفصیلات شامل ہیں۔ پیسکوف نے مزید کہا کہ روس مذاکرات کے لیے بدستور تیار ہے، تاہم اس حوالے سے فی الحال کوئی پیشگی شرائط نہیں ہیں۔





