
امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے حالیہ دنوں میں متعدد ملکوں کے وزرائے خا رجہ کو بتایا ہے کہ فی الحال امریکا کی جانب سے ایران پر مزید حملوں کی توقع نہیں۔
نیوز ویب سائٹ کے مطابق روبیو نے اتحادیوں کو بتا دیا کہ امریکا ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر رہا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا کی توجہ دباؤ ڈالنے کے دیگر ذرائع پر مرکوز ہے جن میں اس ہفتے اعلان کی گئی پابندیوں کی مہم شامل ہے۔





