بین الاقوامیتازہ ترین

کینسر ہڈیوں تک پھیل گیا، سابق امریکی صدرکی حالت بگڑ گئی:جو بائیڈن کے بیٹے کا انکشاف

ہانٹر بائیڈن سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے نے انکشاف کیا ہے کہ پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ان کے والد کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔

ہانٹر بائیڈن نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا: کینسر پھیل چکا ہے، یہ ہڈیوں تک اور پھر جسم کے دیگر حصوں تک پہنچ گیا ہے۔ یہ انتہائی تکلیف دہ ہے اور ان کی حالت کو بہت زیادہ خراب کر رہا ہے۔

ہانٹر نے بتایا کہ کینسر کی وجہ سے ان کے والد کو شدید درد کا سامنا ہے اور انہیں اس تکلیف میں دیکھنا بہت افسوسناک ہے۔

83 سالہ جو بائیڈن امریکہ کے صدر کا منصب سنبھالنے والے سب سے معمر شخص ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں اپنی چار سالہ مدت کے دوران ان کی بڑھتی ہوئی عمر مسلسل تشویش کا باعث رہی۔

انہیں اور ان کے مشیروں کو صحت کے مسائل کی شدت چھپانے کے الزامات پر بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، بالخصوص اس وقت جب موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک انتہائی خراب انتخابی مباحثے کے بعد انہیں صدارتی انتخاب میں دوبارہ حصہ لینے کی کوشش سے دستبردار ہونا پڑا۔

سابق صدر نے گزشتہ سال مئی میں وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے چار ماہ سے بھی کم عرصے بعد اپنے کینسر میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ہانٹر بائیڈن نے کہا کہ اس تشخیص کا خاندان پر گہرا اثر پڑا۔ انہوں نے کہا: یہ سب دیکھنا واقعی بہت افسوسناک ہے۔ اس وقت میں اپنے والد کی صحت کے بارے میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ کاش وہ زیادہ شکایت کرتے، کیونکہ ان کی حالت اچھی نہیں ہے۔

تاہم انہوں نے بتایا کہ ان کے والد اب بھی عوامی زندگی میں سرگرم ہیں اور ان معاملات پر بات کرتے ہیں، جو ان کے لیے اہم ہیں۔

ہانٹر نے کہا: وہ اب بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہیں اس ملک پر گہرا یقین ہے۔جو بائیڈن کی یادداشتوں پر مشتمل کتابPromise Me, Americaوسط مدتی انتخابات کے بعد شائع ہونے کی توقع ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker