
تہران (آئی پی ایس)ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکی حملے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی صریح خلاف ورزی ہیں، امریکا نے ایرانی ساحلی نگرانی کی تنصیبات کو نشانہ بنا کر معاہدےکی خلاف ورزی کی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی افواج نےامریکی حملوں کے ردعمل میں امریکا سے منسلک اہداف پردفاعی کارروائیاں کیں، خلیج کے جنوبی ساحل پر واقع ممالک اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی حملے کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔





