بین الاقوامی

تائیوان کی علیحدگی” پسند قوتوں کے ساتھ وابستگی کا کوئی مستقبل نہیں، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :متعدد افریقی اور تائیوانی میڈیا کے مطابق، لائی چِھنگ دے کے سوازی لینڈ کے دورے سے پہلے اور بعد میں، ڈی پی پی انتظامیہ نے سوازی لینڈ میں مجموعی طور پر تقریباً 25 بلین تائیوانی یوان کی سرمایہ کاری کی اور یہ وعدہ کیا کہ پراجیکٹ کے تمام منافع سوازی لینڈ کے بادشاہ اور شاہی خاندان کے ہوں گے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ متعلقہ رپورٹس ایک بار پھر ثابت کرتی ہیں کہ "تائیوان کی علیحدگی” پسند قوتوں کا سوازی لینڈ کے ساتھ نام نہاد "سفارتی تعلقات” برقرار رکھنے کا مقصد سوازی لینڈ کےعوام کی اکثریت کو فائدہ پہنچانا نہیں بلکہ بدعنوانی سے بھرپور "سیاسی شو” ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی برادری کا عام اتفاق رائے ہے۔ سوازی لینڈ افریقی براعظم میں واحد ملک ہے، جس نے تائیوان کے ساتھ نام نہاد "سفارتی تعلقات ” قائم کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ "تائیوان کی علیحدگی” پسند قوتوں کے ساتھ خود کو وابستہ کرنے کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ ایسا طرز عمل صرف ترقی کے مواقع سے محرومی اور بین الاقوامی برادری میں تنہائی کا سبب بنے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker