
تہران (آئی پی ایس) ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ کویت اور بحرین ایران پر حالیہ امریکی حملوں کیلئے براہ راست ملوث ہیں۔
بیان کے مطابق آئل ٹینکر اور قشم جزیرے پر امریکی حملے قابل مذمت ہے، امریکا نے قشم جزیرے پر ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو نشانہ بنایا، امریکی حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ کویت اور بحرین ایران پر امریکی حملوں کیلئے براہ راست ملوث ہیں، ایران دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے،کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
دوسری جانب ایرانی نیشنل سیکیورٹی فارن پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہناہے کہ امریکیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ سفارت کاروں کی نہیں بلکہ میزائلوں کی زبان بہتر سمجھتے ہیں۔ ابراہیم رضائی نے ایرانی مسلح افواج خصوصاً پاسداران انقلاب کی بحری اور فضائی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔





