
تہران (آئی پی ایس) ایران کے سرکاری میڈیا نے امریکا کے ساتھ غیررسمی معاہدے کا مسودہ جاری کردیا۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق امریکا کے ساتھ ’’اسلام آباد مفاہمت‘‘ کا غیر رسمی مسودہ تیار ہے تاہم ابھی حتمی نہیں، مسودے میں آبنائے ہرمز اور منجمد اثاثوں کی تفصیلات شامل ہیں۔
سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ مجوزہ معاہدے سےآبنائے ہرمزمیں ایران کووسیع اختیارات ملیں گے، ایران کو بحری جہازوں کی درجہ بندی کااختیار ہوگا، ایران کو بحری جہازوں کی نقل وحرکت کے حوالے سے وسیع اختیارات حاصل ہوں گے۔
مجوزہ معاہدے کے 60 روزمیں ایران کو 12 ارب ڈالرمنجمد اثاثوں تک رسائی دی جائےگی، ایران کو آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حیثیت طے کرنے کا خصوصی اختیار ہوگا، ایران مخالف مال بردار جہازوں پر پابندی لگانے کا اختیار حاصل ہوگا۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران کو بحری گزرگاہوں، نیوی گیشن سروس فیس وصولی کا اختیار ہوگا، ایران کو سکیورٹی انتظامات، ماحولیاتی نقصان کے معاوضہ کی وصولی کا بھی اختیار ہوگا۔
مسودے کے مطابق بحری جہازوں کو کارگو کی تفصیلات دینا ہوں گی، اسی ڈیٹا کی بنیاد پرایرانی حکام جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کریں گے۔




