بین الاقوامی

چین عالمی پلیٹ فارمز پر ازبکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے، چینی وزیر اعظم

بیجنگ :چین کے وزیرِاعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں دورۂ چین پر آئے ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبد اللہ عاریپوف سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ چین ازبکستان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سربراہان کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرتے ہوئے سیاسی اعتماد کو مزید مضبوط، باہمی حمایت کو مستحکم اور ہمہ جہتی باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے، تاکہ چین۔ازبکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مزید نتائج حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ چین اقوامِ متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم اور دیگر کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر ازبکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے، جبکہ "چین۔وسطی ایشیا تعاون میکانزم” کو مزید مضبوط بنانے، چاروں گلوبل انیشی ایٹوز پر عمل درآمد اور عالمی نظام کو زیادہ منصفانہ اور متوازن سمت میں آگے بڑھانے کے لیے بھی مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ازبک وزیرِ اعظم عبداللہ عاریپوف نے کہا کہ ازبکستان ایک چین کے اصول کی مضبوط حمایت کرتا ہے اور چین کی جانب سے ازبکستان میں اصلاحات اور ترقی کے لیے فراہم کردہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ازبکستان "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں فعال شرکت جاری رکھے گا، دہشت گردی، انتہاپسندی اور علیحدگی پسندی جیسی”تین منفی قوتوں”کے خلاف تعاون کو مضبوط کرے گا، اور شنگھائی تعاون تنظیم و چین۔وسطی ایشیا میکانزم سمیت مختلف کثیرالجہتی فریم ورکس میں چین کے ساتھ ہم آہنگی کو مزید فروغ دے گا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker