
پشاور (آئی پی ایس): خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان پر جان لیوا حملے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان پر جان لیوا حملے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ پولیس نے پِشتخرہ میں کارروائی کرتے ہوئے مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔
سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق گرفتار ملزمان میں حارث اور موسیٰ خان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئے ہیں اور ملزمان کا تعلق عیسیٰ خیل کے علاقے سے ہے۔
سی سی پی او نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان منصوبہ بندی کے تحت مخالفین کو ٹارگٹ کرنے جا رہے تھے۔ ملزماقن کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ سابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما محمود جان اور عیسیٰ خیل قوم کے درمیان جانیداد کا تنازع ہے اور محمود جان پر مخالفتین کے قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے جب کہ اسی مقدمے میں ان کی 2023 میں گرفتاری بھی ہو چکی ہے۔





