بین الاقوامی

نیکسپیریا نیدرلینڈز کا حالیہ اقدام عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کو نقصان پہنچا سکتا ہے، چینی وزارت تجارت

بیجنگ :چین کی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے نیکسپیریا نیدرلینڈز کی جانب سے آفس سافٹ ویئر پر نیکسپیریاچائنا کے ملازمین کے اکاؤنٹس کی بڑے پیمانے پر بندش کے اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ونگ ٹیک ٹیکنالوجی اور نیکسپیریا نیدرلینڈز چین اور نیدرلینڈز کی مشترکہ کوششوں کے تحت اندرونی تنازعہ پر بات چیت کر رہے ہیں۔ تاہم، نیکسپیریانیدرلینڈز کی جانب سے اس وقت نیکسپیریاچائنا کے ملازمین کے اکاؤنٹس کو بلاک کرنا نئے تنازعے کو جنم دے رہا ہے اور اس سے کاروباری مذاکرات میں رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہیں۔ چین نے ہمیشہ عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کے حوالے سے ذمہ دارانہ رویہ برقرار رکھا ہے۔ نیکسپیریا نیدرلینڈز کے اقدامات نے کمپنی کی معمول کی پیداوار اور آپریشن کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اگر اس وجہ سے ایک اور عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین بحران پیدا ہوتا ہے، تو اس کی تمام تر ذمہ داری نیدرلینڈز پر عائد ہو گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker