بین الاقوامی

جرمن چانسلر کا دورہ چین انتہائی بامعنی رہا ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :چینی وزارتِ خارجہ کی معمول کی پریس کانفرنس میں ترجمان ماؤ نِنگ نے بتایا کہ جرمن چانسلر میرس کا دورہ چین انتہائی ثمر آور اور بامعنی رہا ہے۔

جمعرات کے روزترجمان نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ سے جرمن چانسلر میرس نے ملاقات کی، جبکہ وزیراعظم لی چھیانگ نے ان کے ساتھ مذاکرات کیے، جس کے بعد دونوں ممالک نے "عوامی جمہوریہ چین اور وفاقی جمہوریہ جرمنی کا مشترکہ اعلامیہ” جاری کیا۔ ماؤ نِنگ نے کہا کہ عملی تعاون چین اور جرمنی کے تعلقات کی سب سے نمایاں خصوصیت ہے۔ اس دورے میں 30 جرمن صنعتوں کے سرکردہ کاروباری رہنما بھی جرمن چانسلر کے ہمراہ آئے، جو جرمنی کی جانب سے دو طرفہ عملی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش اور اعتماد کا واضح اظہار ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ میرس کا یہ دورہ انتہائی ثمر آور اور بامعنی رہا ہے۔ اس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوتا ہے کہ چین اور جرمنی، مستحکم اور تعمیری تعلقات قائم رکھنے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو وسعت دینے اور اختلافات کو مخلصانہ اور باہمی احترام پر مبنی مکالمے کے ذریعے حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ چین اس موقع کو بروئے کار لاتے ہوئے جرمنی کے ساتھ تعلقات کا نیا باب کھولنے اور عالمی منظرنامے میں استحکام اور مثبت توانائی فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker