
بیجنگ: چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز 2026 بیجنگ کے شوگانگ پارک میں 9 سے 13 ستمبر تک منعقد ہوگا۔ اس میلے کے اہم موضوعات میں شامل صحت اور طبی خدمات کا شعبہ مسلسل چھٹے سال شوگانگ پارک میں پیش کیا جائے گا۔رواں سال نمائش میں شریک فارچیون گلوبل 500 کمپنیوں اور صنعت کے نمایاں اداروں کا تناسب 61.5 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ جدید طبی ٹیکنالوجیز اور نئی مصنوعات کی ایک بڑی تعداد، پہلی مرتبہ دنیا کے سامنے پیش کی جائے گی۔ رواں سال پہلی بار "مستقبل کی طبی ٹیکنالوجی کی صنعت کا نمائشی زون” قائم کیاجا رہا ہے، جس میں صحت سے متعلق ادویات اور سیل تھراپی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے آٹھ خصوصی اور اختراعی ادارے اپنی جدید کامیابیاں پیش کریں گے۔ اس زون کا مقصد سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے اختراعی اداروں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور ترقی کا مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔





